آزادی ٹرین آج لاہور پہنچے گی20اگست کو ساہیوال روانہ ہو گی
لاہور(سٹاف رپورٹر) آزادی ٹرین آج سہ پہر 4بجے گوجرانوالہ سے 7بجے شام لاہور پہنچے گی یہاں دو دن18اور19اگست کو قیام کے بعد 20اگست کی صبح 9بجے ساہیوال کیلئے روانہ ہو گی آزادی ٹرین پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوااور آزادکشمیر و گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس، تحریک پاکستان، پاک فوج اور ریلویز کی خصوصی گیلریز پر مشتمل ہے۔ آزادی ٹرین پر لوک فنکار بھی فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔