گذشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب 57 کروڑ ڈالر سے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی

لاہور (کامرس رپورٹر) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ مالی سال 2012-13ءمیں مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو مالی سال 2011-12ءمیں ہونے والی 70 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 86 کروڑ 37 لاکھ ڈالر زائد ہے۔