کراچی کی بندرگاہ پر 2لاکھ 5ہزار 498 ٹن سامان اتارا اورلادا گیا

کراچی کی بندرگاہ پر 2لاکھ 5ہزار 498 ٹن سامان اتارا اورلادا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 5ہزار498ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پرلادا گیا اس میں ایک لاکھ 36ہزار638ٹن درآمدی سامان اور68ہزار860ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان675ٹن بلک کارگو‘ 21ہزار902ٹن کوئلے‘ 41 ہزار 780 ٹن پیٹرولیم وتیل 72ہزار 281ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 55ٹن بلک کارگو‘10ہزار68ٹن سیمنٹ‘6ہزار400ٹن ایتھانول 52ہزار337ٹن جنرل کارگو پرمشتمل تھا۔ اس دوران 12بحری جہاز برتھوں پر لنگرانداز ہوئے ان میں کیم وے ایرو‘ اوزے 5‘ ڈائرکشن ‘ نورڈیک تیانجن‘ ہنجن مونٹی ویڈیو‘ کونگ کیوزو مائیرس‘ کوٹا گینٹینگ‘ موڈرینا‘ ہنڈائی ہائی نس رائل فیونکس اورآرٹک بے شامل ہیں جبکہ 8بحری جہاز لوڈاسٹار جینئس‘ ریوڈی لاپلاٹا‘ کورڈیک مانے‘ ویو رکان پیرانگ ‘اوزے 5‘ گورنگ زو اورکوٹا گین ٹینگ بندرگاہ سے روانہ ہوگئے۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید5 بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں یونی گلوب‘پرسیلا‘ اجمان‘ ٹرسٹ اور گرین بے شامل ہیں یہ بندرگاہ پر کنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔