کراچی سٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ ‘100 انڈیکس 23000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ ‘100 انڈیکس 23000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 135.03پوائنٹس اضافے پر 23000 کی نفسیاتی حد عبور ہوکر دوبارہ 23172.35 کی ریکارڈ حد پر پہنچ گیا سرمایہ کاری مالیت میں 34ارب 65کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروباری تیزی رہی تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100انڈیکس 135.03پوائنٹس اضافے پر 23172.35 پر آگیا سرمایہ کاری میں 34ارب 65کروڑ روپے سے زائد اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 56کھرب 31 ارب 79کروڑ 51 لاکھ 36ہزار 637روپے تجاوز کر گئی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 99 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 33کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 16کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 50کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 3.84پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4955.05پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 43 لاکھ 6 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز 27 لاکھ 12 ہزار 100 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں فیصل بنک لمیٹڈ کے 13لاکھ 10 ہزارحصص۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 6لاکھ 18 ہزار حصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے 5 لاکھ 90 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔