چیئرمین واپڈا کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں لوڈشیڈنگ پر بات نہیں ہوئی: ترجمان

لاہور (پ ر) واپڈا ترجمان نے مورخہ 12 جولائی کو بعض اخبارات میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا نے مذکورہ ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبہ میں واپڈا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاور سیکٹر کی تنظیم نو کے بعد لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے معاملات چونکہ واپڈا کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں، اسلئے مذکورہ ملاقات میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔