مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 24 کروڑ سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 3 ارب 24 کروڑ سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گذشتہ روز 13188 لاٹ کے سودے 3 ارب 24 کروڑ 5 لاکھ 13 ہزار 9 سو 33 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں چینی، خام تیل، چاندی، سونا، پام آئل، کپاس کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 105.3 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.813 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1281.9 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 41875 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 50624 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3717 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4352 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.49 روپے، ایک پا¶نڈ کپاس کی قیمت 84.97 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3477 روپے پر بند ہوئی۔