سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس، چار ٹرینوں کے مختلف سٹاپ بحال کرنیکا حکم

لاہور (ایجنسیاں) وفاقی وزےر رےلوے خواجہ سعد رفےق نے عوام کی سہولت کے پیش نظر چار ٹرینوں کے مختلف سٹیشنوں پر سٹاپ (آج) منگل سے بحال کرنے کا حکم دیدیا جبکہ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ہم کرایوں کو بھی حقیقت پسندانہ بنانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ‘ بغیر وجہ ٹرینوں کی آمدورفت میں غیر معمولی تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رےلوے ہےڈ کوارٹر مےں اےک طوےل اجلا س کی صدارت کی جوچار گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور، اسسٹنٹ جنرل منیجر انفراسٹرکچر جی ایم قریشی، ڈی جی والٹن اکیڈمی انجم پرویز اور اسسٹنٹ جنرل منیجر مکینیکل اسد احسان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے مختلف سیکشنوں پر ریلوے کرایہ کو حقیقت پسندانہ بنانے کے لئے حکمت عملی اور ریلوے ٹریک کی بہتر ی اور سگنل سسٹم کوجدید بنانے کے لئے مختلف طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔ بغیر پھاٹک والے ریلوے کراسنگ کو پھاٹک والے ریلوے کراسنگ میں تبدیل کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر بھی غورکیا گیا تاکہ ریلوے کراسنگ پر آئے دن کے حادثات سے بچا جا سکے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عوام کی سہولت کے پیش نظر چار ٹرینوں کے مختلف ا سٹیشنوں پر سٹاپ آج (منگل) سے بحال کرنے کا حکم دیا۔ فیصلہ کے مطابق عوام ایکسپریس آج (منگل) سے گجر خان میں رکا کرے گی ۔ تیز گام کا میاں چنوں کا سٹاپ بحال کر دیا گیا۔ کراچی ایکسپریس خانیوال سٹیشن پر رکا کرے گی جبکہ ملت ایکسپریس کا عبدالحکیم کا سٹاپ بحال کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ٹرینوں کی غیرمعمولی تاخیر سے آمدو رفت کا سختی سے ساتھ نوٹس لیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بغیر وجہ کے ٹرینوں کی آمدو رفت میںغیر معمولی تاخیر کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔