رمضان المبارک کے پانچویں روز بھی گرانفروشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ اشیاءعوام کو پہنچ سے دور

رمضان المبارک کے پانچویں روز بھی گرانفروشی کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘ اشیاءعوام کو پہنچ سے دور

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پانچویں روزے کو بھی پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کا سلسلہ جاری رہا۔ صارفین کے مطابق دکانداروں نے ان کو سبزیوں میں ایک کلو آلو شوگر فری 24 روپے کی بجائے 35 روپے، آلو نیا 44 روپے کی بجائے 55 روپے، پیاز 38 روپے کی بجائے 45 روپے، ٹماٹر 84 روپے کی بجائے 120 روپے، لہسن دیسی 84 روپے کی بجائے 130 روپے، لہسن چائنہ 89 روپے کی بجائے 155 روپے، ادرک چائنہ 119 روپے کی بجائے 150 روپے، پالک 26 روپے کی بجائے 34 روپے، بینگن 32 روپے کی بجائے 40 روپے، بند گوبھی 74 روپے کی بجائے 90 روپے، پھول گوبھی 54 روپے کی بجائے 65 روپے، دیسی ٹینڈے 49 روپے کی بجائے 55 روپے، کریلے 44 روپے کی بجائے 65 رورپے، گھیا کدو 49 روپے کی بجائے 58 روپے، گھیا توری 34 روپے کی بجائے 42 روپے، مٹر 104 روپے کی بجائے 250 روپے، شملہ مرچ 69 روپے کی بجائے 95 روپے، لیموں دیسی 89 روپے کی بجائے 140 روپے، بھنڈی 54 روپے کی بجائے 65 روپے، حلوہ کدو 10 روپے کی بجائے 20 روپے، سیب کشمیری 54 روپے کی بجائے 135 روپے، سیب سفید 74 روپے کی بجائے 160 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی 144 روپے کی بجائے 225 روپے، کھجور 124 روپے کی بجائے 300 روپے، کیلا اول درجن 64 روپے کی بجائے 90 روپے، خربوزہ 29 روپے کی بجائے 45 روپے، آڑو 84 روپے کی بجائے 100 روپے سے 120 روپے، خوبانی موٹی 104 روپے کی بجائے 145 روپے، آلو بخارہ 104 روپے کی بجائے 135 روپے، آم انور رٹول 79 روپے کی بجائے 90 روپے، آم چونسہ 84 روپے کی بجائے 100 رورپے، گرما 59 روپے کی بجائے 65 روپے، ناشپاتی 64 روپے کی بجائے 75 رورپے، انگور گولہ 134 روپے کی بجائے 200 روپے اور ایک کلو انگور سندرخانی 164 روپے کی بجائے 240 روپے میں فروخت کئے گئے۔