دالوں کی درآمد میں بیس فیصد کمی

دالوں کی درآمد میں بیس فیصد کمی

کراچی (آئی اےن پی)گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ میں دالوں کی درآمد میں بیس فیصد کمی دیکھی گئی، مقامی سطح پر پیداوار میں اضافے کی توقعات پر درآمد کنندگان محتاط رہے۔بہترفصل کی کاشت پردالوں کی مقامی پیداوار،، دس لاکھ ٹن توقع کی جارہی تھی۔ جس پرامپورٹرز نے دالوں کی درآمد میں بیس فیصد تک کمی کردی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے مئی دوہزار تیرہ کے دوران تیس کروڑ تئیس لاکھ ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں۔ ملک میں دالوں کی پیداوار دس لاکھ ٹن ہے جو مقامی طلب سے تین لاکھ ٹن زائد ہے۔
 ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ توقع سے زائد پیداوار اوربہتر سپلائی سے مقامی مارکیٹ میں دالوں کی قیمت میں تیس فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔