حکومت اور اتصالات کے درمیان تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے: وزارت خزانہ

اسلام آباد (اے پی اے) وزارت خزانہ کے مطابق حکومت اور اتصالات کے درمیان تنازعہ حل ہونے کے قریب ہے، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان سے ملاقات میںاتصالات انتظامیہ نے بڑھتے ہوئے گرے ٹریفکنگ پر خدشات کا اظہار کیا۔ اتصالات نے پی ٹی سی ایل نجکاری کے حوالے سے اسی کروڑ ڈالر کی ادائیگی کیلئے جائیدادوں کی منتقلی پر بھی زور دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے پرائیوٹائزیشن کمیشن کو جائیداد منتقلی کا تنازعہ دس دن میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ سات سال سے پی ٹی سی ایل کی ایک سو اکتیس جائیدادیں،اتصالات کے نام منتقل ہونا باقی ہیں۔ دوسری جانب پچھلے چار سال سے حکومت اتصالات کے اسی کروڑ ڈالر بجٹ میں بطور نان ٹیکس ریونیو شامل کر رہی ہے۔