تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی

راولپنڈی (این این آئی) تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں پندرہ ہزار کیوسک اضافے کے بعد پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 133 فٹ بلند ہو گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڑہ لاکھ فٹ، پانی کی آمد ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیوسک اور اخراج ایک لاکھ پچاسی ہزار کیوسک کر دیا گیا، تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ چونسٹھ لاکھ پچاسی ہزار ایکڑ فٹ ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک لاکھ انیس ہزار فٹ، پانی کی آمد چالیس ہزار کیوسک اور اخراج پندرہ ہزارکیوسک کر دیا گیا، منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ تینتالیس لاکھ 41 ہزار کیوسک ہے۔