اوپن کرنسی مارکیٹ‘ ڈالرکی قیمت بڑھ کر102.00روپے تجاوز کرگئی

اوپن کرنسی مارکیٹ‘ ڈالرکی قیمت بڑھ کر102.00روپے تجاوز کرگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوریورو میں اضافہ جبکہ برطانوی پاﺅنڈ میں استحکام کے باعث ڈالرکی قیمت مزید20پیسے اضافے پر102.00روپے تجاوز کرگئی جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید101.60روپے سے بڑھ کر101.80روپے اورقیمت فروخت 101.80روپے سے مزید بڑھ کر102.00روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کربند رہی یورو کی قیمت میں 15پیسے اضافہ اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت \بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پر مجموعی طورپر مستحکم رہی یورو کی قمیت خرید132.40روپے سے بڑھ کر132.40روپے اورقیمت فروخت132.50روپے سے مزید بڑھ کر132.65روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید153.00روپے اورقیمت فروخت 153.25روپے بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پر مجموعی طورپرمستحکم رہی اس طرح برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام پایا گیا ہے جبکہ موجودہ ہفتے کے آغاز پر مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میںمسلسل کمی ہو تی جارہی ہے معاشی ماہرین کے مطابق اگر اب بھی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کے فوری اورمثبت اقدامات بروئے کار نہ لائے گئے تو خدشہ ہے کہ آئندہ دنوں نہ صرف ڈالرکی قیمت 105روپے سے زائدتجاوز کئے جانے کا واضح امکان ہے بلکہ اس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ دیگر عالمی کرنسیوں کے نقابلے میں اپنی ساکھ کھو بیٹھے گا۔