پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کوئی تھنک ٹینک نہیں بن سکا: طارق سعید

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ساٹھ سال میں کوئی تھنک ٹینک نہیں بن سکا۔ جس کی وجہ سے ہم آج بحرانوں کے دور کا نہایت بے بسی کے ساتھ سامنا کر رہے ہیں موجودہ حالات میں تھنک ٹینک بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سارک چیمبر کے صدر طارق سعید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس میں قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمد ادریس اور ملک کی تمام بڑی ٹریڈ باڈیز کے چیئرمینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار ملک نے کہا کہ ملک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے کاروباری برادری کو اس پر گہری تشویش ہے۔