لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈیکس 28.33 پوائنٹس کے اضافے سے 2330.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 114 کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا۔ 50 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ‘ 19 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 45 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 22795600 حصص کا کاروبارہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ریفائنری کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 5.12 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 4.92 روپے کم ہوگئی۔