تمام بنک یکم اگست سے ڈیزل اور دیگر ریفائنڈ پراڈکٹس کی درآمد سے متعلق زرمبادلہ کی خریداری انٹر مارکیٹ سے کرینگے

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ بینک یکم اگست 2009ء سے ڈیزل اور دیگر ریفائنڈ پروڈکٹس کی درآمد سے متعلق زرمبادلہ کی تمام خریداری انٹربینک مارکیٹ سے کریں گے تاہم سٹیٹ بینک صرف خام تیل کی درآمد کیلئے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک نے گذشتہ روز زرمبادلہ میں لین دین کے مجاز ڈیلرز (بینکوں) کو ایف ای سرکلر جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک نے 15 جنوری 2009ء کو ایف ای سرکلر نمبر 02 میں بینکوں کو فرنس آئل کی درآمد سے متعلق زرمبادلہ کی خریداری اور فام ایم جس پر خصوصی منظوری ایکسچینج پالیسی ڈیپارٹمنٹ دیتا ہے پر کی جانے والی ریمی ٹینسز کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی تھی۔