اے ٹی ایم ہیک کرنے کے واقعات بڑھ گئے‘ شہری پریشان
کراچی (کامرس رپورٹر)شہر میں اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم ہیک کرنے کے واقعات بڑھنے کے سبب شہر بھر کی بینکوں نے رات کے اوقات میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنا شروع کردی ہے صورتحال کے پیش نظر صارفین کو مشکلات کا سا منا ہے اور لوگ ایک سے دوسری اے ٹی ایم مشین کا چکر لگانے پر مجبور ہیں لوگوں موقف ہے کہ بینکوں کو اے ٹی ایم کا غلط استعمال روکنا چاہیے ناکہ رات کے اوقات میں اے ٹی ایم مشین خالی کر کے لوگوں کے لیے پریشانی بڑھائی جائے شہری کہتے ہیں کہ جو حالات ہیں ان کے تناظر میں گھر یا جیب میں زیادہ رقم نہیں رکھ سکتے ہیںوہ ضرورت کے تحت اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہیں جس کے لئے بینکوں کو باقائدہ سروس جارجز بھی دیتے ہیں اس کے باوجود سہولت سے محروم رکھنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔شہریوں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے اے ٹی ایم ہیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیاجائے اورٹرانس ایکشن کو فون پروف بنایاجائے۔