7500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہو گی
کراچی (کامرس رپورٹر )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز جمعرات کومنعقد ہو گی۔ یہ رواں سال کی تیسری جبکہ مجموعی طور پر73ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائیں گے۔