کالٹیکس ہیوولین نے نئی اور خوش نما پیکیجنگ متعارف کروادی
کراچی( پ ر) شیورون پاکستان لبریکنٹس نے کالٹیکس ہیوولین ڈپازٹ شیلڈ ٹیکنالوجی رینج کی نئی خوبصورت اوردلکش پیکیجنگ کو متعارف کروایا۔ نئی پیکیجنگ کا تعارف ایک شاندار تقریب میں ہوا جو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی اور اس میں مرکزی چینل پارٹنرز کے ساتھ پاکستان بھر سے کسٹمرزنے شرکت کی۔ نجم شمس الدین‘ کنٹری چیئرمین/ایریا بزنس مینیجر پاکستان نے کہا آج کا ڈرائیور تحفظ چاہتا ہے ہر اس چیز کا جو اس کیلئے معنی رکھتی ہے۔ وہ سرمایہ جو وہ اپنی سواری اوراس کی بہتر کارکردگی پرلگاتا ہے۔ ڈپازٹ شیلڈ ٹیکنالوجی کے حامل ہیوولین میں ہے آزمودہ حل جوانجن کو اپنی کارکردگی بنائے رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ انجن کی لائف بھی برقرار رکھتا ہے۔