حکومت ایکسپورٹ کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے: ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، گزشتہ دو دہائیوں میں ورلڈ ایکسپورٹ مارکیٹ میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے،جہاں پر روایتی توجہ مغربی ممالک سے افریقہ،ایشیائ،وسطی ایشیائ،چین اور بھارت کی ابھرتی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ زیادہ دستاویزات کی ڈیمانڈ،مشکل کسٹم طریقہ کار،نا کافی پورٹ آپریشنز اور بنیادی ڈھانچہ ،ریفنڈ کو ریلیز کرنے میں غیر معمولی تاخیریہ سب اضافی اخراجات اور ایکسپورٹ میں کمی کا سبب ہیں،۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہاربہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک محمد اعجاز ناظم کی قیادت میں آئے بہاولپور چیمبرکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔