نیسلے ملک پیک اور نیسلے نیسویٹا کے معیار کی تصدیق
لاہور (پ ر) سال 2017ء میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تین مرتبہ نیسلے ملک پیک اور نیسلے نیسویٹا دودھ کے نمونہ جات حاصل کئے اور ان کو ایک سے زائد (ISO-17025) سرٹیفائیڈ لیبارٹریز‘ PCSIR‘ SGS اور Intertek سے کیمیائی (Chemical)‘ حیاتیاتی (Biological) اور فزیکل (Physical) پیرا میٹرز چیک کروایا اور ان تمام لیبارٹری تجزیات کے مطابق نیسلے ملک پیک اور نیسلے نیسویٹا کو معیاری اور انسانی صحت کیلئے موزوں قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ اور کبیروالا میں قائم نیسلے پاکستان کی فیکٹریوں کا بھی ایک سے زائد مرتبہ معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔