پہلی ہارٹی ایکسپو 2018 میں ملکی و غیرملکی صنعتکاروں، کاشتکاروں کا دلچسپی کا اظہار
لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام جاری رہنے والی پہلی ہارٹی ایکسپو 2018میں ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں، امپورٹرز، ایکسپورٹرز اور کاشتکاروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا، نمائش میں شرکاء کو ہاٹیکلچر اور ہائی ویلیو ایگریکلچر کراپ کے متعلق تمام مراحل سے آگہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مابین شعبہ ہارٹیکلچر کے فروغ کے لئے معاہدوں کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔ پہلی پاکستان ہاٹی ایکسپو ہارٹیکلچر کے شعبے کے فروغ کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ نمائش میں ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ کاشتکاروں، امپورٹرز، ایکسپورٹرز نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔