ورکرز یونین سی بی اے کا اجلاس، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہوں کی شرکت
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کی مینجمنٹ اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے نمائندگان کا اجلاس واپڈا ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ سات گھنٹے سے زائد وقت پر محیط اس اجلاس میں لیبر یونین کی جانب سے 64 مطالبات پیش کئے گئے۔ میٹنگ میں یہ تسلیم کیا گیا کہ یونین کے مطالبات جائز ہیں اور ان کے مؤثر حل کیا جانا چائیے۔ اجلاس میں اس بات کابھی مشاہدہ کیا گیا کہ ان مطالبات کے تسلیم کئے جانے پر تقسیم کار کمپنیز کو بھاری مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا مگر ان کی مالی حالت کمزورہونے کی وجہ سے یہ وقت موزوں نہیں کہ یہ مطالبات پیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے رکھے جائیں حالانکہ پیپکو مینجمنٹ ان مطالبات کے حل کیلئے پختہ ارادہ رکھتی ہے۔