محکمہ زراعت نے فروری میں کپاس کی کاشت سے روک دیا

محکمہ زراعت نے فروری میں کپاس کی کاشت سے روک دیا

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو فروری میں کپاس کی کاشت کی ممانعت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار کپاس کی فصل کی کاشت یکم مارچ کے بعدشروع کریں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق بہترین پیداوار کے حصول کےلئے کپاس کی فصل کی کاشت کا وقت نہایت اہم ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ اکثر کاشتکار بی ٹی کپاس کی اگیتی کاشت فروری کے مہینہ سے شروع کر دیتے ہیں ¾ فروری کے مہینہ میں کاشت کی گئی کپاس کی فصل کوکم درجہ حرارت کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کم درجہ حرارت پر بیج کے اگنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس سے اگاﺅ شدید متاثر ہوتا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ15ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں میں خوراک بنانے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔اور بڑھنے والے ننھے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔لہٰذا کپاس کے کاشتکا ر بی ٹی اقسام کی کاشت فروری کے بجائے یکم مارچ سے شروع کریں ۔