سونا اےک با رپھر52ہزار روپے تولہ ہو گیا

سونا اےک با رپھر52ہزار روپے تولہ ہو گیا

کراچی (آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکےٹ مےں فی تولہ سونے کی قےمت اےک با رپھر52ہزار روپے کی سطح پر پہنچی گئی ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکےٹ مےں فی اونس سونا8ڈالر مہنگا ہوگےا جس سے فی اونس سونے کی قےمت1319ڈالر تک جا پہنچی ۔سونے کی عالمی قےمت مےں اضافے کے بعد پاکستان بھر کی صرافہ مارکےٹ مےں بھی سونے کی قےمت مےں اضافے کا رجحان دےکھا گےا۔آل پاکستان سپرےم کونسل جےولرز اےسوسی اےشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوں مےں فی تولہ سونے کی قےمت مےں150روپے کا اضافہ رےکارڈ کےا گےا جس سے کراچی ،حےدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فےصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکےٹوں مےں فی تولہ سونے کی قےمت 51ہزار850روپے سے بڑھ کر52ہزار روپے ہو گئی اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قےمت 44ہزار571روپے ہوگئی جبکہ ملک بھر کی صرافہ مارکےٹوں مےں فی تولہ چاندی کی قےمت830روپے پر برقرار رہی ۔