روس میں کوئلے کی پیداوار میں 3.5 فیصد کا اضافہ

روس میں کوئلے کی پیداوار میں 3.5 فیصد کا اضافہ

ماسکو (کامرس ڈیسک )گزشتہ جنوری کے دوران روس میں کوئلے کی پیداوار میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک مہینے کے دوران کوئلے کی 28.5 ملین پیداوار حاصل ہوئی جبکہ اس عرصہ میں 12.3 ملین ٹن کوئلہ برآمد کیا گیا۔ محکمہ توانائی کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں پیداوار میں اضافہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے۔