رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ....دھاکے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی ....دھاکے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی

کراچی(این این آئی)عالمی مارکیٹس میں سخت مسابقت کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سوتی دھاگے کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں دھاگے کی برآمدات ایک ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئیں جبکہ کل برآمدات میں آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے اور تقریبا 80سے 95 فیصد اجناس ہمسایہ ممالک کو فراہم کی جاتی ہیں اوراس وقت چین پاکستانی دھاگے کا سب سے ہم خریدار ہے پاکستان کا مقابلہ اس وقت بھارت سے ہے کیونکہ بھارت دھا گے کا سب سے بڑابرآمد کنندہ ہے اوراس نے عالمی منڈی میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اختیار کررکھی ہے۔ لہًذا بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ًٹیکسٹائل سیکٹر میں حائل روکاوٹوں سیلز ٹیکس اور ہائی پاور ٹیرف کو دور کیا جائے۔