انرجی بحران کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے: خالد پرویز

لاہور ( پ ر ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویزنے کہا کہ صنعت اور کاروبار ہی ملک میں ٹیکس کے ذریعے وسائل اور روزگار فراہم کرتے ہیں اور معاشی خوشحالی ہی معاشرتی و سیاسی استحکام پیدا کر سکتی ہے ۔لیکن امن و امان کی مخدوش صورتحال انرجی بحران اور حکومت کا قرض در قرض کا سلسلہ معیشت اور روپے کی قدر روز بروز کم کر رہا ہے ۔ ۔ حکومت کو معاشی اصلاحات ترتیب دینے ، انرجی بحران کے خاتمے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پُر کشش ترغیبات دینے کا کام اب جنگی بنیادوں پر کرنا ہوگا۔