افواہیں اور امن و امان کی ناقص صورتحال‘ ایک ہفتہ کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ انڈیکس تین نفسیاتی حدوں سے گر گیا

افواہیں اور امن و امان کی ناقص صورتحال‘ ایک ہفتہ کے دوران کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ انڈیکس تین نفسیاتی حدوں سے گر گیا

کراچی ( مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندی رہی کے ایس ای 100 انڈیکس 287.65 پوانٹس کمی پر 26600‘ 26500‘ 26400 کی تین نفسیاتی حدود سے گر کر 26394.13 کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت 49 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کمی پر کاروبار مندی سے دوچار رہا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے دوران حکومت و طالبان کے مابین مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئے۔ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی ناقص صورتحال اور کئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں دلبرداشتہ ہو کر بیشتر حصص کے فروخت اونے پوے داموں کرکے اپنی پھنسی ہوئی سرمایہ کاری کے انخلاء میں مصروف رہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 287.65 پوانٹس کمی پر 26394.43 کی نچلی سطح پر آگیا۔ اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 49 ارب 80 کروڑ روپے کمی پر سرمایہ کاری گھٹ کر 64 کھرب 32 ارب 52 کروڑ 22 لاکھ 35 ہزار 825 روپے رہ گئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 27 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 360 حصص کے سودوں میں کا لین دین ہوا ۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ مندی اور دو روزہ تیزی بھی ریکارڈ رہی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 1974ءکمپنیوں تک رہا اس میں 765 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 1115 میں کمی اور 94 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔