چائلڈ لائف فائونڈیشن نے دبئی کے عالمی مقابلے میں تین ایوارڈ جیت لئے
کراچی( پ ر)چائلڈ لائف فائونڈیشن نے دبئی میں منعقدہ امارات سوسائٹی آف ایمرجنسی میڈیسن کانفرنس 2017- میں بیسٹ پوسٹرپریزینٹیشن کے تین ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔ تین ایوارڈز جو پہلی ‘دوسری پوزیشن کیلئے حاصل کئے ان کے عنوانات شارٹ میسجنگ سروسز (ایس ایم ایس) کے ذریعے ’’ایمرجنسی روم میں روئیے کی تبدیلی لانا‘‘ کنونشن آف ایس ایم ایس کے ذریعے ایمرجنسی رومز میں مریضوں کی تسکین اوراطمینان اوراس کے ساتھ ہی ’’پیڈیاٹرک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اوم پیرازول اوررینٹیڈین کی مشترکہ تھراپی تھے۔