مرکنٹائل ایکسچینج، ایک ہفتہ کے دوران خام تیل مہنگا، سونا چاندی سستے

مرکنٹائل ایکسچینج، ایک ہفتہ کے دوران خام تیل مہنگا، سونا چاندی سستے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت میں اضافہ جبکہ سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 85.66 ڈالر سے بڑھ کر 86.84 ڈالر ہو گئی ایک اونس سونے کی قیمت 1712.90 ڈالر سے کم ہوکر 1696 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 33.255 ڈالر سے کم ہوکر 32.265 ڈالر رہی۔