لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے امیدوار صدر عامر صدیق کی حمایت کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر) لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے تاجروں نے آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر عامر صدیق چودھری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں استقبالیہ میں چودھری زبیر قیوم، چودھری الیاس، چودھری سلطان قیوم، وسیم سہیلی، میاں معراج دین، عامر گجر اور حاجی شیخ محمد یوسف نے شرکت کی۔