فارما ہیلتھ کے تعاون سے ڈرماٹالوجسٹ کی تین روزہ کانفرنس شروع

لاہور (پ ر) فارما ہیلتھ پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈرماٹالوجسٹ کی 31 ویں سالانہ تین روزہ کانفرنس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔ جس میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر طاہر سعید ہارون، پروفیسر ڈاکر عاطف کاظمی، بریگیڈئر ڈاکٹر ظفر شیخ، ڈاکٹر نسیمہ کپاڈیا، ڈاکٹر طارق سعید، خواجہ شاہ زیب اکرم، خواجہ جہانزیب اکرم، فواد بشیر، عاصم شہزاد ملک اور دیگر میڈیکل کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔