ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 68 روپے اضافہ

ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 68 روپے اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 7 سبزیوں، 3 پھلوں، برائلر مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 68 روپے اضافہ ہوا اور اسکا ریٹ 152 روپے سے بڑھ کر 220 روپے ہوگیا۔ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 14 روپے اضافہ ہوا اور انکا ریٹ 112 روپے سے بڑھ کر 126 روپے تک پہنچ گیا۔ لہسن دیسی 2 روپے اضافے سے 54 روپے، ادرک 15 روپے اضافے سے 74 روپے، پالک 6 روپے اضافے سے 18 روپے، ٹینڈیاں 10 روپے اضافے سے 54 روپے، کریلے 10 روپے اضافے سے 64 روپے، ساگ 4 روپے اضافے سے 24 روپے ہوگئی۔ پھلوں میں ایک درجن مالٹا کی قیمت 4 روپے اضافے سے 44 روپے، کینو درجن 6 روپے اضافے سے 40 روپے اورکیلا 6 روپے اضافے سے 40 روپے تک پہنچ گئی۔