ایل ٹی سی کا شیخوپورہ تک بس سروس کا افتتاح

لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے 32 روٹس آپریشنل کر دیئے ۔شیخوپورہ کے لئے نئی بس سروس کا آغاز ریلیف کاباعث بنے گی۔ یہ بات چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان نے ریلوے اسٹیشن پر ترکی کمپنی البراق کے زیر اہتمام لاہور سے شیخوپورہ نئی بس سروس کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔البراق کے چیف ایگزیکٹو بنیا مین کراکا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ٹی سی خواجہ حیدر لطیف، ایس ایس پی ریلوے ڈاکٹر شہزاد اسلم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین ایل ٹی سی نے کہا کہ کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ترکی کمپنی البراق لاہور سے شیخوپورہ 25 نئی بسیں چلائے گی۔