پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے پرانی سطح پر برقراررکھی جائیں گی،اوگرا نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے پرانی سطح پر برقراررکھی جائیں گی،اوگرا نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت ترانوے روپے ستاون پیسے برقرار رہے گی۔ ڈیزل کی فی لٹر قیمت ایک سو ایک روپے اناسی پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل نوے روپے گیارہ پیسے فی لٹر دستیاب ہوگا۔ ہائی اوکٹین کی قیمت ایک سو بیس روپے سولہ پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت بانوے روپے تراسی پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔