وزیراعلیٰ نے جعلی ادویات کی خریداری پر شیخوپورہ کے3افسروں کو او ایس ڈی بنادیا

وزیراعلیٰ نے جعلی ادویات کی خریداری پر شیخوپورہ کے3افسروں کو او ایس ڈی بنادیا

لاہور(نوائے وقت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی بخار کی جعلی ادویات خریدنے کے انکشاف پر ای ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ، ڈی ایچ او، اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کو او ایس ڈی بنا دیا۔ای ڈی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر ظفر اقبال نے ڈی ایچ او ڈاکٹر منیر غوری اور سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یوسف کاظمی سے ملی بھگت کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ڈینگی بخار کی جعلی ادویات اور اس کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی ایکسپائر اور نیئر ایکسپائر ادویات خرید لیں۔ حساس اداروں کی رپورٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں افسروں کو او ایس ڈی بنا دیا اور ان کے خلاف ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا۔ جنہوں نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔