پاکستان کو یورو بانڈ کی رقم رواں ہفتے موصول ہو جائے گی: وزارت خزانہ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کو یورو بانڈ کی رقم رواں ہفتے کے اختتام تک موصول ہو جائے گی۔ زرمبادلہ کے ذخائر بارہ ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یورو بانڈ کی فروخت کے دو ارب ڈالر چند روز میں موصول ہو جائیں گے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالر سے بڑھ کر بارہ ارب ڈالر پر پہنچ جائیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا میں معاملہ اٹھانے کے باوجود اتحادی سپورٹ فنڈ کے بقایا جات ابھی تک موصول نہ ہو سکے۔