رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 4.33 کروڑ ڈالر کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال 2013-14ء میں جولائی سے مارچ (9ماہ) کے دوران 5.2فیصد کمی ہوئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ملک میں 78.3کروڑ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جو مالی سال 2012-13ء کے اس دورانیے میں کی جانے والی 82.6کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 4.33کروڑ ڈالر کم ہے۔