ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات
لاہور(کامرس رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حوالے سے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اورسیکرٹر ی صحت ڈاکٹر اعجاز منیر سے ملاقات کی ہے ۔ سول سیکرٹریٹ میںہونے والی اس ملاقات میںمحکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کے کیسز کو اپریل کے آخر تک نمٹادیئے جائیں گے۔وفد میں ڈاکٹر عامر بندیشہ ،ڈاکٹر شبیر چوہدری ، ڈاکٹر خذیمہ ، ڈاکٹر اجمل رائو، ڈاکٹر سعود ساحرسمیت دیگر شامل تھے۔