پاک چائنہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے: سہیل لاشاری

پاک چائنہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے: سہیل لاشاری

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر پاک چائنہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی جلد بحالی کے لیے اپنا بھرپور کردارا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے انیس رکنی وفد سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد کی سربراہی خامس سعید بٹ کررہے تھے۔