ٹیوٹا کا ہنر مند طلباءکے درمیان سال میں 2 مقابلے کرانے کا اعلان

لاہور: ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اٹھارتی (ٹیوٹا) نے اپنے اداروں میں زیر تربیت طلباءو طالبات کیلئے انسٹی ٹیوٹ سے لیکر صوبائی سطح تک ہنر مندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سال میں 2 مرتبہ ہنر مندی کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ ان مقابلوں میں صوبہ بھر کے ٹیکنالوجی کالجز، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز اور اپرنٹس شپ ٹریننگ سنٹرز کے طلباءو طالبات اپنی فنی مہارتوں کا مظاہرہ کرینگے۔
ٹیوٹا کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ”معیاری ضابطہ کار“ کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ نمائش نہ صرف زیر تربیت ہنر مندوں کو اپنی فنی صلاحیتوں کو صوبائی سطح پر دکھانے کے مواقع فراہم کریگی بلکہ لوکل اور صوبائی سطح پر قائم صنعتی اداروں کو جوہر قابل تک رسائی کے مواقع بھی دیگی۔