منظور شدہ منڈیوں کے سوا سبزی‘ فروٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد

منظور شدہ منڈیوں کے سوا سبزی‘ فروٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے منظور شدہ سبزی فروٹ منڈیوں کے سوا پھل نیلام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس معاملے کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نے اسلام پورہ میں قائم بازار کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 20 مقامات مختص کر دیئے ہیں ۔ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 314 دکانوں پر چھاپے مارے اور گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 123 چالان کرنے کے علاوہ 2 لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے کے جرمانے عائد کئے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سری پائے بھوننے کیلئے 6 مقامات مخصوص کر دیئے ہیں۔