مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل‘ سونا‘ چاول‘ پام آئل‘ چینی‘ کپاس‘ گندم سستے

مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل‘ سونا‘ چاول‘ پام آئل‘ چینی‘ کپاس‘ گندم سستے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 18570 لاٹ کے سودے 8 ارب 25 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 2 سو 96 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل‘ سونا‘ چاول‘ پام آئل‘ چینی‘ کپاس اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 101.38 ڈالر‘ ایک اونس چاندی کی قیمت 21.525 ڈالر‘ ایک اونس سونا 1283.8 ڈالر‘ 10 گرام سونا 44057 روپے‘ ایک تولہ سونا 52712 روپے‘ 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3358 روپے‘ ایک من پام آئل کی قیمت 4375 روپے پر بند ہوئی۔