سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں چالیس ارب کی کمی

سٹاک مارکیٹوں میں مندا‘ 100 انڈیکس 2 نفسیاتی حدوں سے گر گیا‘ سرمایہ کاری میں چالیس ارب کی کمی

کراچی + لاہور (کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کو اتار چڑھاو¿ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 21700 اور 21600 کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 92کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کے ایس ای 100 انڈیکس 175.61 پوائنٹس کمی سے 21599.78 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 310 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 92 کروڑ 88لاکھ 40 ہزار199 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 51 کھرب 54ارب 83 کروڑ 49 لاکھ 34ہزار 388روپے ہوگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر 85کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 24 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 38.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4290.65پربندہوا ۔ مارکیٹ میں کل 9 لاکھ 58 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 8لاکھ 75ہزار حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈکے2 لاکھ 27 ہزار 500حصص۔ این آئی بی بنک لمیٹڈ1 لاکھ 34ہزار 500 حِصص۔ جبکہ عسکری بنک لمیٹڈ کے 1 لاکھ 10 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 1.11 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 5.02روپے کم ہو گئی ۔