سبزیوں، پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے: فرخ جاوید

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے عید سے قبل پھلوں او ر سبزیوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لےتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ محکمے کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پرعملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر زراعت نے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ہر روز صبح 8بجے پھلوں اور سبزیوں کے ریٹ مقرر کرے اور ان ریٹس کی میڈیا پرتشہیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارف بھی قیمتوں سے آگاہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد نہ کروانے کی کوتاہی میں مرتکب مارکیٹ کمیٹی کا عملہ کڑی سزا کے لیے تیار ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فوری متحرک ہوں۔
 اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام یقینی بنائیں۔