ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 37 کروڑ روپے کی منظوری

 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 37 کروڑ روپے کی منظوری

 لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے تیرہویں خصوصی اجلاس میں 12 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر3 ارب 37کروڑ 89لاکھ 23ہزار روپے کی منظوری دی ہے ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجابمحمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔