کراچی سٹاک مارکیٹ میں بدستور مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9.20 پوائنٹس کی کمی

کراچی سٹاک مارکیٹ میں بدستور مندا‘ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9.20 پوائنٹس کی کمی

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری مندی کے تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 9.20پوائنٹس کمی پر16120.52پرپہنچ گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب 7کروڑ روپے کمی کے باعث کاروبار میں بدستور مندی رہی تفصیلات کے مطابق سیمنٹ کمپنیوں کی فروخت کے اثرات‘ غیر ملکی سرمایہ کا تیزی سے انخلاء‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورکاروباری حجم میں 14.35 کروڑ حصص کے سودوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے موجودہ حالات میں مایوس ہوکر سیمنٹ سیکٹر سمیت بیشتر حصص کی دوسرے روز بھی فروخت جاری رکھی۔ مجموعی سرمایہ کاری مزید گرکر 40کھرب27 ارب 41کروڑ 38لاکھ 78ہزار 294 روپے رہ گئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا ر جحان رہا -مجموعی طور پر97کمپنیوں کا کاروبارہوا۔21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ19کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ57کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس8.87پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 3923.66 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل21لاکھ93 ہزار400 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز 19لاکھ4 ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کے6 لاکھ 98 ہزارحصص۔ سلک بنک لمیٹڈکے4 لاکھ 42 ہزار500 حصص۔ جبکہ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے1 لاکھ 92 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔ جس کی قیمت 2.06 روپے بڑھ گئی اور سب سے زیا دہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.00 روپے کم ہو گئی۔