مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل، چاندی، پام آئل، گندم مہنگی، سونا سستا

مرکنٹائل ایکسچینج: خام تیل، چاندی، پام آئل، گندم مہنگی، سونا سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 3 ارب 25کروڑ 12لاکھ 79 ہزار 31روپے مالیت کے 12486 لاٹ کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور سونا، چاول کی قیمتوں میں کمی جبکہ چینی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 85.57 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 32.44ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1722.4 ڈالر، 10گرام سونا کی قیمت 53584 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63923 روپے، 100کلو چاول اری کی قیمت 3266 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4337 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 46.95 روپے اور 100کلو گندم کی قیمت 2956 روپے پر بند ہوئی۔