محکمہ زراعت پنجاب کا نئے لائسنس و تجدید کیلئے ضلعی سطح پر ٹریننگ کورس کے پہلے مرحلے کا آغاز

محکمہ زراعت پنجاب کا نئے لائسنس و تجدید کیلئے ضلعی سطح پر ٹریننگ کورس کے پہلے مرحلے کا آغاز

لاہور (پ ر) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر انتظام پندرہ و سہ روزہ ٹریننگ پروگرام برائے حصول نئے لائسنس تجدید لائسنس زرعی ادویات ضلع لاہور 2012-13ءکے تحت لاہور میں زرعی ادویات کے نئے لائسنس و تجدید کیلئے ضلعی سطح پر ٹریننگ کورس کے پہلے مرحلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ خواہشمند حضرات اپنی درخواستیں فارم پر بمعہ دیگر کاغذات بمطابق شرائط درج ذیل دفتر ہذا میں مقررہ تاریخ تک جمع کروا دیں یہ تمام ٹریننگ پروگرامز محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر 21 ڈیوس روڈ لاہور میں واقع ٹریننگ ہال میں منعقد ہوں گے درخواست صرف مجوزہ فارم پر ہی وصول کی جائیں گی جو کہ درج بالا دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔