سیکورٹی ایکسچینج کمشن عدالتی فیصلوں کی پابندی نہیں کر رہا: احمد جنید زیدی

لاہور (خبرنگار) پروفیشنل انشورنس سرویئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر احمد جنید زیدی نے کہا ہے کہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان عدالتی فیصلوں کی پابندی نہیں کر رہا۔ کمیشن کا انشورنس ڈیپارٹمنٹ مسلسل قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انشورنس کی تعیناتی بھی میرٹ کی خلاف ورزی سے وہ انشورنس سرویئر کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جنید زیدی نے کہا کہ حکومت اس معاملے کا نوٹس لے ورنہ انشورنس سروئر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔